• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ آرڈر خطرے میں، روس، چین اور مشرق وسطیٰ سے خطرات ہیں، CIA اور Mi6 کا انتباہ

لندن (اے ایف پی) سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز اور برطانیہ کے ایم آئی 6 کے سربراہ رچرڈ مور نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ جس طرح عالمی نظام اب خطرے میں ہے ، ہم نے سرد جنگ کے بعد نہیں دیکھا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں دونوں جاسوس اداروں کے سربراہوں نے لکھا کہ ہمارے پاس ایک دوسرے علاوہ قابل اعتماد یا قابل احترام اتحادی نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری اہم ہوگی کیونکہ خاص طور پر روس، چین اور مشرق وسطیٰ سےانہیں خطرات کی بے مثال صف کا سامنا ہے فروری 2022 میں شروع ہونے والے روسی حملے کے خلاف مزاحمت میں امریکہ اور برطانیہ یوکرین کے اہم مالی اور عسکری حامیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جنگ کے اختتام تک مضبوطی سے ڈٹے رہنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ہم روس کی انٹیلی جنس کی طرف سے یورپ بھر میں تخریب کاری کی غیرذمہ دارانہ مہم کو روکنے کے لیے مل کر کام کرتے رہتے ہیں۔ دونوں سربراہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے جمع کردہ ڈیٹا کے وسیع خزانوں کو استعمال کرنے کے لیےاب وہ کس طرح جدید مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ مشترکہ مضمون برطانیہ کے وزیراعظم کیئرا سٹارمر کے 13 ستمبر کو واشنگٹن کے دورے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے جہاں امریکی صدر جوبائیڈن ان کا استقبال کریں گے۔وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو کہا کہ وہ دیگر چیزوں کے علاوہ، یوکرین کے لیے مسلسل عزم اور غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی خواہش پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیل کے بارے میں دونوں ممالک کا موقف مختلف ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید