• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن، سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرکے بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانیوالے گینگ کا اِنکشاف

پاکپتن (آئی این پی ) پاکپتن میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی قائم کرکے عمر بچوں سے بد فعلی اور ویڈیوز بنانے والے گینگ کا اِنکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان بچوں کو ان کی بد فعلی کی ویڈیوز دِکھا کر بلیک میل کرتے رہے جبکہ گینگ مبینہ طور پر بچوں سے لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے ، پیسے نہ مِلنے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ بلیک میلنگ کے شِکار نویں جماعت کے طالبعلم نے بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ بلیک میلنگ کا شِکار رہنے والا بچہ منظرِعام پر آگیا۔ملزمان نویں جماعت کے بچے کو ویڈیو دکھا کا بلیک میل کرتے رہے اور بلیک میل کرکے ملزمان نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی ہتھیا لی،اذیت کا شکار مکرم نامی طالب علم نے حیران کن انکشافات کئے ، طالب علم آن لائن ایپس سے لون اور گھر سے پیسے اور موبائل چوری کرکے بھتہ دیتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید