کراچی (اسٹاف رپورٹر)امام نورانیؒ کے پیروکار اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے، آئین پاکستان کی اسلامی شقوں سے چھیڑ خانی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،قادیانیوں کے خیرخواہ اپناقبلہ درست کرلیں، ختم نبوت کے متوالے جان لینے اور جان دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے، عقیدہء ختم نبوت کا تحفظ پاکستان اور ملت اسلامیہ کی بقا کا ضامن ہے، بانیان پاکستان کی اولادیں ملکی سلامتی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی، پاکستان کودرپیش تمام مسائل کا حل نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ میں ہے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیراہتمام نشترپارک میں منعقد گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا ،کانفرنس سےصوبائی امیر مفتی محمدجان نعیمی ، صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی، مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف،پیر سید ضمیر حسین شاہ، پیر سید ضیاء اللہ شاہ، پیر خلیل احمداشرفی، مفتی محمدشریف سعیدی،کراچی ڈویژن کے امیر مفتی محمدزبیر صدیقی، ودیگر نے خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ 7ستمبر وہ عظیم دن ہے جب قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ اور آپؒ کے رفقاء علامہ عبدالمصطفیٰ الازہریؒ، علامہ ذاکر سیالویؒ، علامہ سید محمدعلی رضویؒ ودیگر اراکین اسمبلی نے متفقہ طورپر منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قراردلوا یا ،انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کا ہرفرد عقیدہء ختم نبوت کی حفاظت اور فتنہء قادیانیت کی سرکوبی کے لئے ہروقت تیاراور مستعد ہے، کانفرنس میں قرارد یں بھی منظور کی گئیں۔