کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پبلک سرونٹس کے لیے لگژری گاڑیاں، مفت پٹرول، بجلی، گیس اور دیگر بے شمار مراعات جبکہ پبلک کے لیے ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ، سڑکیں، مہنگی خوراک، مہنگی گیس و بجلی اور ادویہ کہاں کا انصاف ہے؟سندھ حکومت کی شاہ خرچیاں اور قوم کے پیسوں پر عیاشیاں جاری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،الطاف شکور نے کہا کہ سندھ کے عوام غربت سے بلبلارہے ہیں سیاستدانوں کے ساتھ سرکاری افسران بھی ملک اور قوم پر رحم کھائیں۔سرکاری افسران کیلئے لگژری گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی جائے