• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر تھانہ پولیس نے شاہین فورس کے کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عامر عبد الغفور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ساتھی فرار ہوگیا ، ملزم کے قبضے سے پستول ،موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ،خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود رحمانیہ موڑ سیکٹر 5B3میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم احمد سعید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ساتھی فرار ہوگیا، پاکستان بازار پولیس نے مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان رحمت عالم اور نور کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مسلح ملزمان غازی آباد میں شہری سے واردات کرکے فرار ہوئے تھے،ملزمان سےجعلی پستول، چھینے گئے 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ، سرجانی پولیس نے ملزم بالاج وسیم کو گرفتار کرلیا جو تھانہ سرجانی کے 3 مختلف مقدمات میں مفرور و مطلوب تھا ،لانڈھی پولیس نے زمان آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کاشف غفار کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا ، ساتھی فرار ہوگیا، تھانہ کلاکوٹ پولیس نے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم فہد اقبال عرف پٹھان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی جو نیپئر تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید