کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی ہدایت پر ملک بھر میں ختم نبوت قانون گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، ریلیاں نکالی گئیں ، قرآن خوانی و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا،قادری ہاؤس میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی،ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اسلاف کی محنت و قربانیوں کے باعث پورا پاکستان آج ختم نبوت قانون کی گولڈن جوبلی منا رہا ہے،ہمیں شہدائے ختم نبوت پر فخر ہے،ہمارے شہید قائدین نے سنی تحریک اسی لیے بنائی تھی کہ ختم نبوت کے انکاری اور ملک و قوم کے دشمنوں کا چہرہ بے نقاب کریں،ہم اپنے قائدین کے مشن پر گامزن ہیں اور ہمیشہ ملک و قوم کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں گے، بلال سلیم قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا منشور صاف اور واضح ہے،ہم کبھی بھی اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں،پاکستان سنی تحریک ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کو دبانے کے لیے دشمنان اسلام نے بہت کوششیں کیں،ہمارے شہید قائدین نے ہمیشہ حق اور سچ بات کہی ہے،پاکستان سنی تحریک محب وطن جماعت ہے ہم کبھی بھی اپنے مقصد اور مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔