کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکرٹری اطلاعات اور یوسی 8 کورنگی کے چیئرمین احمد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کا عزم کر رکھا ہے ،25 سال سے کورنگی کے عوام پر مسلط نام نہاد سیاسی جماعت کے منتخب نمائندوں کا احتساب ہم یہاں کے عوام کے مسائل حل کرکے کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھلی موڑ تا اویس کرنی مسجد تک ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور 5ہزار رننگ فٹ سیوریج لائن کی ازسر نو تنصیب کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ یہ سڑک تقریباً 25 سال سے تباہ حال تھی۔