کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین سپر ہائی وے میٹرو بس اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے نامعلوم شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس کا کہنا ہےکہ حادثہ کا ذمہ دار بس ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، پولیس نے لاش کو شناخت کے لئے سرد خانے منتقل کردیا ، شادمان 2نمبر مسجد کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے محمد شفیق ولد محمد رفیق جاں بحق ہوگیا،متوفی مزدور تھا، علاوہ ازیں جوہر موڑہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی ،یسکیوذرائع کا کہنا ہےکہ متوفی نشہ کا عادی تھا ، بلدیہ دائود گوٹھ اولیاء مسجد والی گلی سے 25سالہ نوجوان کی لا ش ملی، شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔