کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی”یوم تحفظ ختم نبوت“منا یا گیا،شہر بھر میں منعقد اجتماعات میں تحریک ختم نبوت کے شہداء کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی اور بلندی ئ درجات کی دعائیں کی گئیں، مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جما عت ا ہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبو ت دین کی اساس میں سے ہے ، اس عقیدے کے بغیر اسلام کا تصور نا ممکن ہے ، علما ء اہلسنّت و اراکین نے متفقہ قرار داد کے ذریعے حضور مصطفی کریم ﷺکو خاتم النبیین نہ ماننے والوں کو غیر مسلم قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا تحفظ صرف علماء اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے۔