کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے گز شتہ ہفتے کے دوران24 مبینہ مقابلوں میں7 ملزمان کوہلاک اور 23زخمی سمیت 30ملزمان کو گرفتارکیا،کراچی پولیس آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرفتار ملزمان سے 30مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 944 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،پولیس نے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 77کلو 855گرام چرس، آئس/کرسٹال، ہیروئین اور 3 کلو 560 گرام افیون برآمد کی،گرفتار ملزمان سے 132 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ ، چھینی و چوری شدہ 35 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں ۔