• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں پیپلز پارٹی رہنما کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ نے نیا رْخ اختیار کرلیا

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ایم پی اے امجد خان آفریدی کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعہ نے نیا رْخ اختیار کرلیا جہاں پولیس سٹیشن بلی ٹنگ کی حدود میں اراضی اور جائیداد کے تنازع پرہونے والی فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت پر سابق صوبائی وزیر امجد آفریدی کے بیٹے بابر عظیم سمیت تین افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ بلی ٹنگ میں درج کرلیا گیا۔گزشتہ شام پولیس سٹیشن بلی ٹنگ میں مقتول ناصر زمان ولدسیدزمان سکنہ بابری بانڈہ کے رشتہ داروں کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق رپورٹ کنندہ فواد احمداور شہاب احمد پسران ذوالفقارمقتول ناصر زمان کے ہمراہ اپنی اراضیات میں موجود تھے کہ مبینہ ملزمان بابر عظیم ولد امجد آفریدی (سابق ایم پی اے)ʼ فہد ولد نعیم اور یوسف ولدآفتاب احمدساکنان بابری بانڈہ ایکسکویٹر کے ہمراہ اْن کی اراضی میں تعمیر شدہ مکان گرانے کیلئے آئے جہاں مقتول ناصر زمان نے چند قدم آگے بڑھ کر معاملہ بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی منت سماجت کی تاہم مسلح ملزمان نے طیش میں آکر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 58سالہ ناصر زمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم مبینہ ملزمان کی گرفتاری بارے معلوم نہ ہوسکا۔

ملک بھر سے سے مزید