• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال کے27شہداء کے خاندانوں میں پلاٹس تقسیم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع ساہیوال کے 27 شہداء کی فیملیز کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں ساہیوال ضلع کے شہداء کے اہلخانہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے ۔ مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہر کے تمام تھانوں میں فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، 15 کی کالز میں کمی کا رجحان جرائم میں کمی، پنجاب پولیس کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے خوش آئند ہے ۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 8 ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے سنگین وارداتوں، سٹریٹ کرائم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 ون فائیو کی کالز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کرائم برخلاف پراپرٹی بارے موصولہ کالز میں مجموعی طورپر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
لاہور سے مزید