ملتان (سٹاف رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے ملک بھر کی کاروباری خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے تین روزہ ʼʼوومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو2024ʼʼ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔وومن انٹرپرینورز کے کاروبار کو ترقی اور ان کی تیار کردہ مصنوعات کو دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کرایا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی منیجر وومن انٹر پرینو رز پنجاب ویژن (TDAP)علینہ گیلانی اور ڈپٹی منیجر (TDAP) ملک اسماعیل حیدرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور کنوینر وومن ونگ ملتان ایوان مسز رومانہ تنویر شیخ سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایوان تجارت و صنعت ملتان محمد شفیق اور سیکرٹری وومن ونگ ملتان ایوان میڈم فاطمہ بھی موجودتھیں۔