ملتان(سٹاف رپورٹر )میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میں شامل الخیر ویلفیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان مدینہ بستی دریباں سے چھٹی سالانہ میلاد ریلی انعقاد پذیر ہو ئی ۔قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوتﷺ و ناموس رسالتﷺ و عظمت اہل بیت و صحابہ کے تحفظ کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی جانوں اور مالوں قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم اپنے آقا و مولا اور اہلبیتؓ و صحابہؓ کی ناموس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہم دنیا سے عالمی سطح پر اپنے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کرنے اور سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔