ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور وفاق علماء شیعہ پاکستان کے رہنما علامہ اختر حسین نسیم، علامہ علی رضا نقوی، علامہ اقتدار حسین نقوی اور دیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو عاشقان حسینؓ اور محب وطن پاکستانیوں کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے سے جبراً روک رہی ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔