ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ روز گھنٹہ گھر چوک پر ممبرز سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست میں ایسا کلچر پروان چڑھا رہی جو اس ملک کی شناخت ہے ،ظالم حکمرانوں سے نمٹنے کے لیے اب صرف جماعت اسلامی ہی آپشن ہے، اس موقع پر شیخ اسرار حسین ، تاجر رہنما خواجہ شعیب اور دیگر بھی موجود تھے۔