• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایم ڈی اے ریٹائرڈ افسران کے چہیتے ورک چارج ملازم کو فارغ کرنے پر مشتعل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم ریٹائرڈ افسران کے چہیتے ورک چارج ملازم کو فارغ کرنے پر آگ بگولہ،واسا افسران کو دوسرے شہر میں ٹرانسفر کرنے کے لیے سمری بھجوانے کی تیاریاں شروع ، ڈی جی ایم ڈی کی جانب داری اور واسا افسران کے خلاف کارروائیوں پر ملازمین میں شدید تشویش پھیل گئی،تفصیل کے مطابق 6ستمبر کو سابق ڈائریکٹر ایڈمن سعید ڈوگر نے سابق ڈی جی ایم ڈی اے کے چہیتے اور واسا افسران کے خلاف درخواستیں دینے والے بلیک میلر کو ادارہ سے فارغ کرکے اس کے دفاتر میں داخلہ پر پابندی لگائی تو سابق ڈی جی ایم ڈی اے نے فوری ڈی جی ایم ڈی اے سے رابطہ کیا اور انہیں فوری اسے بحال کرنے کی ہدایت کی،ڈی جی ایم ڈی اے نے ورک چارج ملازم کو بحال کرنے کے اختیارات نہ ہونے پر معذرت کی تو انہیں واسا افسران کے خلاف سخت کارروائیوں کے احکامات دے دیےجس پر ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم نے واسا افسران کو مختلف شہروں میں بھجوانے کے لئے تیاریاں شرو ع کردی ہیں، جس پر واسا افسران و ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،اس بارے موقف جاننے کے لئے ترجمان ایم ڈی اے سےرابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے کے بجائے موبائل بند کردیا۔
ملتان سے مزید