• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چغل پورہ کے علاقہ پرویز آباد میں نیابجلی کا ٹرانسفارمر نصب کردیاگیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ خیبرپختونخواکے سینئررہنماملک ندیم خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی اصل عبادت اورسیاست کا مشن ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں اقتدارمیں نہ رہنے کے باوجود پشاورکے گلی گلی کوچے کوچے میں سینکڑوں ٹرانسفارمرنصب کرکے بجلی کے لوووٹیج کا مسئلہ حل کیااورشہر میں نئے بجلی لائنوں سے لوڈشیڈنگ کے مسائل پر بھی قابوپایاگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورچغل پورہ کے علاقہ محلہ پرویزآباد میں 100کے وی کے نئے ٹرانسفارمرکی تنصیب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلیان علاقہ اورمعززین جن میں سید ظفرعلی شاہ باچا،حاجی پرویزخان،نصیرخان،عرفان خان ،بنارس خان،کوچے ماما،شامیرعلی شاہ،ڈی ایس پی سجاد خان اورمحکمہ ایکسائز کے آفیسرسمیت دیگرکو یقین دلایاکہ وہ جلد مذکورٹرانسفارمرکو200کے وی کردینگے۔
پشاور سے مزید