• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کے یوم وفات کے حوالےسے اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ میں تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) قومی یکجہتی کونسل و شہری حقوق کونسل پاکستان کے اشتراک سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات کے حوالے سے تقریب ہوئی جس کی صدارت پرنسپل اکبر بخاری نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی پیر ولایت مصطفی گیلانی، پیر عامر محمود نقشبندی، رانا اسلم ساغر، الحاج محمد اشرف قریشی ،نور الامین خاکوانی تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض عابد سحرنے سر انجام دئیے ، پرنسپل اکبر بخاری نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناب جیسی معجزاتی شخصیت کی تعلیمات اور افکار پر عمل کر کے پاکستان بے مثال ترقی کر سکتا ہے۔
ملتان سے مزید