پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخواکے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں زراعت کے شعبے کو ترقی دینے شفافیت کے ساتھ جاری منصوبوں کو مکمل کرنے اور زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے، انہوں نے تمام اضلاع میں کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔