پشاور ( وقائع نگار )اسلام آباد جلسے نے جعلی حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا عوام نے ثابت کردیا کہ عمران خان کو ہی پاکستان کا نجات دھندہ سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے کامیاب جلسے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا انتظامیہ کی طرف سے این او سی جاری ہونے کے باوجود اسلام آباد کے داخلی راستوں کی بندش حکومت کی بوکھلاہٹ نہیں تو اور کیا ہے۔