• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7سالہ بچی سےزیاد تی پر 65سالہ ملزم کو عمر قید اورجرمانہ

پشاور (نیوز رپورٹر )چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے سات سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے مقدمے میں نامزد 65 سالہ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مکرم شاہ پر الزام تھا کہ اس نے پیربالا پشاور میں سات سالہ بچی کا ریپ کیا تھا ۔ وکیل دوران ٹرائل عدالت کو بتایا ملزم کے خلاف شواہد کافی مضبوط ہیں، متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ سمیت دیگر شواہد سے جرم ثابت ہو گیا ہے۔
پشاور سے مزید