کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ‘ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان ‘سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی و دیگر نے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کی جانب سے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے خواتین کے خلاف نازیبااوراخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی جو ان کی متعصبانہ ذہنیت کی عکاس ہے، پی ٹی آئی قیادت جلسے کی ناکامی کو خواتین کی توہین کرکے نیا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جلسے کی ناکامی کو چھپانے کے لئے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،اسٹیج پر چڑھ کر خاتون کو للکارناکسی طرح مہذب معاشرے کی عکاس نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے موازنہ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے، عوام کو دکھانے کے لئے ان کے پاس کچھ نہیں،جلسے میں جو الفاظ استعمال کئے گئے، ان کی مذمت کرتے ہیں، علی امین کی تکلیف کا ہمیں احساس ہےملک میں ترقی ہو رہی ہے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، سی پیک پر دوبارہ کام شروع ہو رہا ہے، یہ سب کچھ انہیں ہضم نہیں ہورہا وہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت خواتین صحافیوں اور اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرکے عوام میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں۔