• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف کی ن لیگ برطانیہ کے کارکنوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، استعفے واپس لینے کی ہدایت

لیڈز (زاہدانور مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اعلیٰ قیادت نے نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوکے کے جنرل سیکرٹری حاجی سیف احمد نے لاہور میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطا نیہ میں پارٹی ورکروں کے تحفظات اور استعفوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب اور پرسنل سیکرٹری راشد نصراللہ کو حاجی سیف احمد سے یوکے پارٹی ورکروں کے بارے میں مکمل تفصیلات لینے کی ہدایت کی۔ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوکے پارٹی ورکرز مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ بہت جلد پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے پارٹی ورکروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر استعفے واپس لے کر پارٹی کے لیے کام کریں۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ویسٹ یارکشائر کے عہدے دوران نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے استعفے صدر مسلم لیگ ن یارکشائر اینڈ ہمبرسایئڈ کے صدر اسد بٹ کو پیش کر دیئے تھے۔ انہوں نے استعفے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا وہ اعلیٰ قیادت سے بات کر کے ان پارٹی ورکروں کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ یو کے پارٹی ورکرز کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب اور پرسنل سیکرٹری راشد نصراللہ نے حاجی سیف احمد سے ملاقات کی اور یوکے پارٹی ورکروں کی مایوسی اور استعفوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد یو کے میں اکر پارٹی ورکروں کے تحفظات کو دور کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یارکشائر اینڈ ہمبرسایئڈ کے صدر اسد بٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی ورکرز کو میرا پیغام دیں کہ اپنے استعفے فوری طور پر واپس لیں اور وہ یو کے اکر ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔ راشد نصراللہ نے حاجی سیف احمد اور اسد بٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

یورپ سے سے مزید