• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن یانک سنر ڈوپنگ الزام سے بری

نیویارک (جنگ نیوز) اٹلی کے عالمی نمبر ایک یانک سنر کو یوایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک اور خوش خبری مل گئی، انہیں ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے الزام سے بری کردیا ہے۔ انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران یوایس چیمپئن شپ سے صرف ایک ہفتے قبل 19 اگست کو ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ٹینس کی انٹرنیشنل انٹیگریٹی ایجنسی نے انہیں بے گناہ قرار دیا جبکہ عالمی ڈوپنگ ایجنسی نے ان کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں کوئی اپیل فائل نہیں کی۔خیال رہے کہ سنر یوایس ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی ہیں، انہوں نے نیویارک میں اپنی فتح کا جشن کورٹ میں موجود اپنی روسی گرل فرینڈاینا کلنسکایا کے ساتھ منایا جو خود بھی ٹینس پلیئر ہیں۔