• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی 7 علاقوں میں لوٹ مار، ایک زخمی حالت میں گرفتار

لاہور،کاہنہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)ڈیفنس بی کے علاقے میں پولیس کو15 پرڈکیتی کی کال وصول ہوئی ۔ دوران پٹرولنگ پیدل بھاگتے ہوئے 2 مشکوک افراد کوپولیس نے رکنے کااشارہ کیا،جنہو ں نے پولیس پرفائرنگ کردی ، تعاقب کرنے پر1ڈاکوقیصر عاصم اپنے ہی ساتھ کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ۔ جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ ہربنس پورہ میں منیر کی فیملی سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون ،ساندہ میں فرہاد کے گھرسے 2لاکھ 10ہزار اور موبائل فون، ٹاون شپ میں رضا سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں رفیق کے ڈیرےسے ایک لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں میں نزاکت سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون ،ملت پارک میں ریاض سے 1لاکھ20 ہزار ور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ناصر سے 75ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس سبزہ زار اور مسلم ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔کاہنہ کے علاقہ ریلووالی مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار 3ڈاکو بیکری میں گھس گئے، مالک شفیع سے2لاکھ اورساتھ والی دوکان سے موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ،صواآصل کے قریب فارم ہاؤس میں 3 ڈاکو 7بکریاں اور ایک موٹرسائیکل لے گئے۔
لاہور سے مزید