• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر پشاور ڈویژن

پشاور (جنگ نیوز) پشاور شہر میں صفائی ستھرائی اور فراہمی آب کی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈبلیو ایس ایس پی کو درپیش چیلنجز اور مالی مشکلات کے حل کے لئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی ریاض خان محسود نے انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن گاڑیوں کی مرمت اور ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں ،
پشاور سے مزید