پشاور(وقائع نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔جس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔تحریک ختم نبوت ﷺمیں اسلامی جمعیت طلبہ کا نمایاں کردار رہا،مئی 1974میں ربوہ اسٹیشن پر اسلامی جمعیت طلبہ نے محمد عر بی کی ناموس کی خاطر اپنا خون پیش کیا اور قادیانیت کو للکارا۔تحریک ختم نبوت 1974کا آغاز طلبہ سے ہوا۔اسلامی جمعیت طلبہ اس تحریک کا ہر اول دستہ اور روح رواں ہے۔