• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل ورکرز یونین نے صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرے کیلئے تیار یاں مکمل کرلی

پشاور ( وقائع نگار )آل میونسپل ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی رجسٹرڈ سی بی اے پشاور کے آفس میں یونین کا اجلاس ہوا اجلاس سے جنرل سیکرٹری عابد سہیل،ایپکا شہید ساقی کے صوبائی صدر شکیل ہاشم خیل اور فنانس سیکرٹری انور گل،آل میونسپل ورکرز یونین کے مختیار لالا،صدیق اللہ مشوانی، اول سید،نصیر خان،ہنر سیلاب،اکبر خان،ریاض احمد،نسیم اکبر،سہیل سلیم،حاجی عنایت،علی حیدر شفاعت باچا،حیات خان،امجد،ساجد علی و دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا آل میونسپل ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کل بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریگی اور مظاہرے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں .حکومت ہوش کے ناخن لے ٹاؤنز کو پی ڈی اے میں ضم کرنے سے گریز کریں
پشاور سے مزید