کوئٹہ (پ ر) پشتون ملتپال سیاسی جمہوری پارٹیوں عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، پشتون تحفظ موؤمنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام دُکی بازار میں کل 12 ستمبرکو شام 04 بجے احتجاجی جلسہ ہوگا جس سے پشتون ملتپال سیاسی جمہوری پارٹیوں کے رہنما خطاب کرینگے جبکہ ژوب میںجمعہ 13 ستمبرکو 3بجے ، ہرنائی میں20 ستمبر کوصبح 10 بجےاحتجاجی جلسے ہونگے جبکہ 17 ستمبرکوصبح 10بجے چمن پرلت میں ملتپال سیاسی جمہوری پارٹیوں کے رہنما خصوصی شرکت اور خطاب کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا وطن کے عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے پشتونخوا وطن کے سیاسی جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر تسلسل کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔