• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ چرانے والوں کا بوریا بستر جلد گول ہونے والا ہے،تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف الله کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے نے سب کی آنکھیں کھول دیں ،جو کہتے تھے تحریک انصاف ختم اور عمران خان عوامی مقبولیت کھو بیٹھے جلسے سے انکے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت تو دی گئی مگر راستے بند کر دیئے گئے تاکہ شرکاء جلسہ گاہ نہ پہنچ پائیں مگر اپنے قائدکی کال پر قوم نے لبیک کہتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کی، راستے کی رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر جوان بوڑھے خواتین اور بچے جلسہ گاہ پہنچے اور اتنی بڑی تعداد میں پہنچے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں کمی کے دعوے کرنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی سے بتا رہے ہیں کہ لاہور کا جلسہ عالمی ریکارڈ قائم کرے گا انہوں نے کہا کہ قوم تیار رہے، عمران خان بہت جلد آرہا ہے اور چوری کے مینڈیٹ پر مسلط ہونے والوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔
کوئٹہ سے مزید