• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل، چیئرمین نادرا عہدے پر بحال

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا، عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون اشباء کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں سنایا۔استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، نگران وفاقی حکومت نے اکتوبر 2023 میں اس وقت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تعینات آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید