• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 20 سے 30 کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( نمائند ہ جنگ) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20 سے 30 کرنے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری راجہ نعیم اکبر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 192 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید