کراچی (نیوز ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا، ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔یہ بھی ذہن میں رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان نے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے تھے۔