• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت مسلمانوں کی تقدیر بدل دی، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے اُن کی کاوشوں اور کردار کے ممنون ہیں۔صدر نے کہا کہ قائد اعظم نے ایک ایسے وطن کیلئے جدوجہد کی جہاں مسلمان باوقار زندگی بسر کریں اور اپنے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کا استعمال کر سکیں۔ صدر نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی۔ پاکستان کے لیے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا اور وہ ایک ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہونگے۔ دریں اثناءچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم لیڈر اور ذہانت و فراصت کے عظیم پیکر تھے ۔
اہم خبریں سے مزید