• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمد، 5افراد دھر لئے گئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)انسدا منشیات فور س نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 لاکھ روپے مالیت کی 9 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔اسلام آباد کے بڑے تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 960گرام آئس، پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 390 گرام چرس اور 20گرام آئس ،کوئٹہ میں تعلیمی ادارے کے قریب 2ملزمان سے 1کلو 200 گرام چرس، 300 گرام آئس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں،موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 980 گرام چرس برآمد ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید