• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیڈریشنز کو دی گئی گرانٹس کی تفصیلات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پچھلے پانچ سال میں مختلف اسپورٹس فیڈریشنوں کو ایک ارب سے زائد کی گرانٹ جاری کی، پی ایس بی نے مالی سال 2019-20 سے 2023-24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔ جس کے مطابق ہاکی فیڈریشن کواس دوران 10 کروڑ 36 لاکھ، پچھلے سال 5 کروڑ 90 لاکھ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کے قریب رقم فراہم کی گئی۔ 2023-24 میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ، جبکہ 5 سال میں ساڑھے 11 کروڑ روپےسے زائد فنڈز ملے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 2023-24 میں 7 کروڑ ، نیٹ بال فیڈریشن کو 7 کروڑ اور پچھلے 2 سال میں ساڑھے6کروڑ ، ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے دیے گئے ۔

اسپورٹس سے مزید