• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین آفریدی موجودہ صورتحال پر مایوس ہوکر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر غور کررہے ہیں اور وائٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع اس بارے میں تصدیق کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ 24 سالہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید