• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش: پاکستانی بہنوں نے ٹائٹل حاصل کرلئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بہنوں کی جوڑی ماہ نور اور مہوش نے ہنگری میں اسکواش ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹگریزی میں فتح حاصل کرلی۔ ہنگری جونیئر اوپن اسکواش انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی نے ٹاپ سیڈ ہنگری کی کرسٹینا کن جبکہ بڑی بہن مہوش نے انڈر 17 میں ہنگری کی تمارا پیسکاریسکو کو شکست دی۔ دریں اثناء پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکا میں کھیلا جانے والامائل ہائی 360 کلاسک اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اشعب نے فائنل میں ہم وطن عاصم خان کوشکست دی۔