اسلام آباد( نمائندہ جنگ)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا ہے کہ آج پاکستان کے دارالحکومت میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، یہ کونسی جمہوریت ہے کہ حکومت خود محصور ہو کر رہ گئی ہے، ہم اور قومی اسمبلی، سینیٹ کے ممبران ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ملکر اپنے حق کو اس قانون کے تابع کررہی ہیں، اپنے آپکو ایک ایس ایچ او اور ایک ڈپٹی کمشنر کے تابع کررہی ہیں،ملک کی بدقسمتی ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتےہوئے ایسے کالے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لا کے بدترین دور میں بھی نہیں تھے، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ اسلام آباد سے باہر تھا حکومت نے آدھا اسلام آباد بند کردیا جلسہ والے دن انٹرنیٹ سست کردیا۔