لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےوزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرر ی کیخلاف اپیل پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کومعاونت کے لئے 25ستمبر کو طلب کرلیا، درخواست کے وکیل نے موقف اپنایا کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔