• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور میں مالی بحران، ملازمین تنخواہوں سے محروم

پشاور (وقائع نگار )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے ایک بیان میں کہاہے کہ جامعہ پشاور میں مالی بحران کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی افسوسناک ہے۔صوبہ کا سب سے بڑا اور تاریخی جامعہ صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے مالی خسارے کا شکار ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت جامعہ پشاور کے مالی اور انتظامی بحران کی اصل ذمہ دار ہے۔صوبائی حکومت کی غفلت اور نااہلی کی وجہ گزشتہ دو سالوں سے 26 جامعات مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہیں جبکہ صوبہ کے اکثر جامعات مالی بحران سے گزر رہے ہیں۔
پشاور سے مزید