• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3 افراد قتل، نومولود بچے کی لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد کو قتل کردیاگیا،جب کہ لیاقت باغ کے قریب نومولود بچے کو مردہ حالت میں پھینک دیاگیا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ میں سپئیر پارٹس کے تاجرکو چاقوگھونپ کر قتل کردیاگیا۔ ایچ آئی یو کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر خلیق احمد نے بتایاکہ 45 سالہ شیخ حسنات ندیم پراچہ گلاس فیکٹری روڈ پر گاڑیوں کے سپئیر پارٹس کاکام کرتا تھا ۔وہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ اس دوران سعیداللہ وہاں آیا دونوں میں لین دین کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر سعیداللہ نے چاقومار کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ بوکڑا روڈ پر کباڑ کا کام کرنے والے 24سالہ شاہی گل کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا ۔تھانہ ٹیکسلاکو ذوالفقار علی نے بتایاکہ میرا بھائی ثاقب علی جب آئس کریم فیکٹری کے پاس پہنچا تو اچانک ایک ملزم اپنے ہاتھ میں پسٹل لے کر آیا اور سید ھا فائر ثاقب علی پر کیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا ۔ادھر تھانہ سٹی کے علاقہ سے ملنے والی نومولود بچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس کے مطابق لیاقت باغ کے قریب ایک نومولودبچے کی لاش ملی تھی۔
اسلام آباد سے مزید