• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں گارمنٹس کی تین منزلہ دکان میں آتشزدگی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر میں گارمنٹس کی تین منزلہ دکان میں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح صدر کے علاقہ میں واقع ریڈی گارمنٹس اور احرام وغیرہ کی دکان ایڈورڈگارمنٹس میں آگ لگی جس سے تین منزلہ دکان کی دومنزلیں مکمل طور پر جل گئیں ۔ریسکیو ترجمان کے مطابق فائر فائٹرز نےآپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دکان کے مالک محمد عمر کے مطابق آتش زدگی سے ان کی دکان میں موجود تقریباً ایک کروڑروپے کے قریب مالیت کے گارمنٹس اور دیگر سامان جل گیا۔
اسلام آباد سے مزید