• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ، واٹرسپلائی اسکیم پر قبضے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی قائم

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان معائنہ کمیٹی ٹیم کے چیئرمین صبور کاکڑ نے کلی ملک عمر خان واٹر سپلائی اسکیم ایئرپورٹ روڈ پر مبینہ قبضے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے یہ بات سی ایم ائی ٹی کے چیئرمین صبور کاکڑ نے انجمن اتحاد نوجوانان کلی ملک عمر خان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ وفد کی قیادت پشتونخوانیپ کے صوبائی صدر سابق ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کر رہے تھے وفد میں تاج الدین خان انجمن اتحاد نوجوانان کے عہدے داران اور علاقائی مشران شامل تھے صبور کاکڑ نے یقین دہانی کرائی کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد قبضہ ثابت ہونے پر فوری کاروائی کی جائے گی جس پر نصراللہ زیرے نے کہا کہ یہ زمین علاقائی مکینوں کے آبا ؤ اجداد نے واٹر سپلائی اسکیم کے لیے پی ایچ ای کو وقف کر دی تھی۔ جس پر اب مبینہ طور پر قبضہ کر کے فارم ہاؤس بنا دیا گیا ہے۔ جس کے خلاف علاقہ مکین گزشتہ چھ ماہ سے احتجاج پر ہیں مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقہ مکینوں کو اپنے طور پر قبضہ چھڑانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید