• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن ملکی مفاد میں مفاہمت کا راستہ اختیار کریں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے وسیع تر مفاد میں مزاحمت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا،ملک کی موجودہ سیاسی صور ت حال میں گرما گرمی کے خاتمے کے لئے چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اپنا مثبت کردار ادا کریں، حالات خراب ہونے سے جمہوری عمل کو دھچکہ لگنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے،انتخابات کے بعد نتائج کو تسلیم نہ کرنے کی سیاست سے ملک اور جمہوری نظام کو ماضی میں بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے، پی ٹی آئی نے فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا مگر ایوانوں میں حلف اٹھا کر ان انتخابات کو قبول کیا جو اچھی روایت ہے، اب انہیں سڑکوں پر احتجاج کے بجائے منتخب ایوانوں میں سیاست کرنا چاہئے جس سے نہ صرف ان کی سیاسی ساکھ میں بہتری آئے گی بلکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی، جلسے کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے،ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے مل بیٹھنے کا وقت ہے، الزام تراشی سے جو نقصان ہوچکا ہے،اس سے باہر آنے کی کوشش کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید