• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم سنگ میل عبور، تربیلا ڈیم کی تکمیل کے 50 سال مکمل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تربیلا ڈیم نے اپنی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ تربیلا ڈیم نے اپنی تکمیل کے 50سال مکمل کر لئے ہیں۔ 50برس قبل 1974کی تیسری سہ ماہی میں ڈیم مکمل ہونے پر تربیلا ریزروائر میں پانی کی بھرائی شروع کی گئی تھی۔ تربیلا ڈیم گزشتہ پانچ دہائیوں سے قومی افتخار کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ تربیلا ڈیم سندھ طاس پلان کے تحت تعمیر کئے گئے منصوبوں میں اہم ترین منصوبہ ہے جو پاکستان میں لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو پانی کی یقینی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ہزاروں میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کر رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید