• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اور آئی سی اے این کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اور آئیکن فارچائلڈ اینڈ ایڈلٹ نرچرنگ(آئی سی اے این) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔آئی سی اے این معاشرے میں بچوں،نوجوانوں اور ماؤں کی مثبت ذہنی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم ہے۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اورآئی سی اے این کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجدہ حسن نے دستخط کئے۔ اس موقع پرآئی سی اے این کی بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجدہ حسن نے بتایا کہ یہ تنظیم معاشرے کی خدمت کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ آئی سی این اے بچوں اور نوجوانوں کے معیارزندگی کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جامعہ کراچی بچوں کی نفسیات پر مختصر کورسز یا اسپیشلائزیشن ڈگری پروگرام شروع کرے۔

ملک بھر سے سے مزید