• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کاروائیوں میں 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 643کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق شاہراہ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 66 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔حیدرآباد میں قاسم چوک کے قریب ملزم سے 8کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 2.4کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 170 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔فیصل آباد میں اسکول کے قریب واقع کچی آبادی میں منشیات فروش سے 97 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید