• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو کی گینگ مین سے ملاقات، تعریفی سند، 50 ہزار روپے انعام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شالیمار ایکسپریس کو ممکنہ حادثے سے بچانے والے پاکستان ریلوے کے گینگ مین مدد علی کو 50ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند دی گئی۔ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) عامر علی بلوچ نے جمعرات کو مذکورہ گینگ مین سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور مدد علی کو اس کے جرات مندانہ اقدام پر تعریفی سند اور 50زار روپے نقد انعام دیا۔ جب کہ ٹرین ڈرائیور عبدالغفار کے لیے بھی 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا، جس نے خطرہ بھانپتے ہوئے بروقت شالیمار ایکسپریس کی رفتار کم کرکے اسے کسی بڑے ممکنہ حادثے سے بچا لیا۔

ملک بھر سے سے مزید